محرم الحرام کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی کے انتظامات مکمل

image

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جس کے لیے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے میٹنگز کی ہیں اور امن وامان کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دیے ہیں، علمائے کرام سے بھی مشاورت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 49 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کی حفاظت کے لیے 35114 پولیس اہلکار اور 14000 سے زائد سکیورٹی ایجنسیز کے اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ سندھ بھر میں ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی حفاظت کے لیے 35,116 اہلکار ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد میں 8 تا 10محرم الحرام 49,662 اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

دریں اثناء وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے 7، 8، 9 اور یوم عاشور کے جلوسوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ضیاء الحسن لنجار نے ایک بیان میں کہا کہ محرم سکیورٹی کے حوالے سے علمائے کرام و اکابرین کو بھی آن بورڈ لیا جائے۔ محرم سکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل کو ہر سطح پر نافذالعمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز محرم سکیورٹی اہداف و ترجیحات پر بذات خود فوکس رکھیں۔ پیٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو اس طرح ترتیب دیں کہ تمام مرکزی مساجد امام بارگاہوں اور دیگر اہم مقامات کی کڑی نگرانی کی جاسکے۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts