مسلسل 10 سال سے روزانہ اپنی سیلفی بنانے والے کے ساتھ کیا ہوا؟ ناقابل یقین ویڈیو آپ بھی دیکھیں

image

تخلیقی ذہن بہت ہی کم لوگوں میں پایا جاتا ہے، وہ ایسے ایسے کارنامے اپنی زندگی میں سرانجام دیتے ہیں کہ ہر سننے اور دیکھنے والا حیرانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

ایسا ہی کچھ 10 سال قبل ایک بچے نے کیا جو اب جوان ہو چکا ہے۔

نیال گرے Niall Gray نامی بچے نے اس وقت اپنی سیلفی لینا شروع کیں جب وہ محض 14 برس کا تھا۔ وہ روز اپنی ایک تصویر لے کر محفوظ کر لیتا تھا۔

نیال یہ ہی عمل مسلسل دس سال کرتا رہا اور اب جب اس کی عمر 24 سال ہو چکی ہے تو اس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر کی ٹائم لیپس ویڈیو شئیر کی ہے جس میں اس نے دس سال کی تمام تصاویر دکھائی ہیں۔

یہ بات جس حد تک ناقابل یقین لگتی ہے اتنی ہی انوکھی یہ ویڈیو بھی ہے، اس ویڈیو کو ہر دیکھنے والا سراہ رہا ہے اور نیال کی تخلیقی ذہنیت اور صلاحیت کو داد دے رہا ہے۔

اس متعلق نیال گرے نے ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''گزشتہ 10 سال سے روزانہ میں اپنی تصاویر لے رہا ہوں، یہ میں ہوں 14 سے 24 سال تک''۔

اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts