آج کل ہوائی جہازوں کو لے کر ایسے ایسے انوکھے واقعات سامنے آ رہے ہیں جنہیں سن کر انسان ہنسے بغیر نا رہ سکے۔
ایسا ہی کچھ انڈونیشیا میں ہوا جہاں ایک شخص نے پورا طیارہ ہی بک کر لیا، لیکن اس نے ایسا کیوں کیا؟
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ بالی جانے والی مسافر پرواز میں پیش آیا، جس میں صرف دو مسافر ہی سوار تھے۔
رچرڈ ملجاڈی نامی انڈونیشین شہری نے سوشل میڈیا پر اپنی اور اہلیہ کی تصاویر کے ساتھ طیارے کی تصاویر شئیر کیں اور بتایا کہ کورونا سے بچنے کےلیے اس نے 12 بزنس کلاس اور 150 اکانومی کلاس کے ٹکٹ خریدے ہیں تاکہ کورونا سے محفوظ رہ سکیں۔
تاہم ملجاڈی نے یہ ٹکٹس کتنے کے خریدے رقم واضح نہیں کی لیکن اتنا ضرور بتایا کہ یہ ٹکٹس مجھے بہت سستی ملی، اگر میں چارچرڈ طیارہ بک کرتا تو وہ مہنگا پڑتا۔