دلکش مسکراہٹ اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے سابق ملازم نے دعویٰ کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا اس کے خوابوں میں آتی ہیں،اور مدد طلب کرتی ہیں، پوچھتی ہیں بتا کیوں نہیں دیتے میں زندہ ہوں۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پرنسز ڈیانا کے سابق ملازم پال بوریل نے کہا تھا کہ یہ خوفزدہ کرنے والی بات نہیں مگر حقیقت یہی ہے کہ شہزادی ڈیانا ان کے خوابوں میں آتی ہیں۔ملازم کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ وہ مجھ سے کہیں کہ پال ٹھیک ہے تم نے جو زندگی اپنے لیے منتخب کی ہے اس کے مطابق اسے بسرکرو لیکن ایسا کہنے کے لیے وہ زندہ نہیں ہیں۔
پال نے بتایا کہ کسی کو اس طرح کے واقعات پر اختیار نہیں ہوتا۔ میں اکثر یہ سوچ کر سونے لگتا ہوں کہ شاید آج ایسا نہ ہو لیکن وہ پھر میرے خواب میں آجاتی ہیں۔ وہ مجھ سے کہتی ہیں کہ تم دنیا کو بتا کیوں نہیں دیتے کہ میں زندہ ہوں؟لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کی موت بھی متنازع رہی اور ان کی موت آج بھی ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔