آپ کے ہاتھ بھی ایسے ہوگئے ہیں تو فوراً ڈاکٹر کے پاس جائیں ورنہ اپنے ہاتھوں کی مدد سے چیک کریں آپ کس بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں

image

ہمارے جسم کا ایک اہم حصہ ہمارے ہاتھ بھی ہیں جن کی مدد سے ہم ڈھیروں کام کرتے ہیں اور ان کے بغیر ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں، مگر یہ کام کرنے کے علاوہ ہمارے ہاتھ کئی قسم کی بیماریوں کی شناخت بھی کرتے ہیں جن کے بارے میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

سرخ ہاتھ:

ماہرین کا کہنا ہے کہ: سُرخ ہاتھ جگر میں خرابی کی نشانی ہوسکتی ہے اور عام طور پر اسکی وجہ خون میں ہارمون کا عدم توازن یا بلڈ ویسلز ڈایلیشن ہو سکتی ہیں اگر آپکے ہاتھ کے بیرونی کنارے لال ہیں تو ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

ناخن اور ان کے کناروں کا پھولنا:

اگر آپکی انگلیاں ناخنوں کے قریب سے پھولی ہوئی ہیں تو عام طور پر اسکی وجہ جسم میں آکسیجن لیول کی خرابی ہے اس کے علاوہ یہ دل اور جگر کی خرابی کی بھی وجہ ہوسکتی ہے۔

ہاتھوں میں پسینہ آنا:

ہاتھوں میں پسینہ آنا بہت سی بیماریوں کا سبب ہو سکتا ہے عام طور پر ہاتھوں میں زیادہ پسینہ آنا اوور ایکٹیو تھائیرائیڈ کی وجہ سے ہوتا ہے, بعض اوقات سٹریس کی صورت میں بھی پسینہ زیادہ آتا ہے۔

کمزور ناخن:

ناخنوں کا کمزور ہونا عام طور پر جسم میں زنک کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے ایسی صورت میں زیادہ زنک والی خوراک جیسے گوشت، ڈرائی فروٹ اور پھل وغیرہ زیادہ استعمال کرنا چاہیئے۔

نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts