35 کروڑ روپے لگا دئیے ۔۔۔ 700 سال پرانی غار کو گھر میں تبدیل کرنے والے شخص کی انوکھی کہانی

image

گھر کس کو پیارا نہیں لگتا اور اس کی ملکیت کا خواب تو ہر انسان ہی دیکھتا ہے۔کوئی بنا بنایا گھر خریدتا ہے تو کوئی اپنی پسند اور ڈیزائن کے مطابق گھر کی تعمیر کرواتا ہے۔ بہت سے لوگ بلڈنگ میں اپارٹمنٹ خرید لیتے ہیں لیکن آج ہم ایک ایسے شخص کے متعلق بات کرنے جارہے ہیں جس نے نہ تو گھر خریدا نہ کسی فلیٹ میں اپارٹمنٹ لیا بلکہ اس نے ایک غار کو خوبصورت گھر میں بدل ڈالا کہ دیکھنے والوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

اس شخص کا نام اینجیلو ہے جو انگلینڈکے شہر 'ورسیسٹر 'سے تعلق رکھتا ہے۔ اینجیلو کے مطابق اس نے ماسٹرز کیا ہوا ہے اور جہاں وہ نوکری کر رہا تھا وہ سے اس نے رئزائن دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ اینجیلو نے اپنا نیا راستہ چن لیا تھا اور اس کا خواب تھا کہ وہ ایک خوبصورت گھر کا مالک بنے۔

یہ بات سال 2009 کی ہے جب اینجیلو ماسٹرپیٹو ایک سفر پر جا رہا تھا تو راستے میں اچانک بارش ہونا شروع ہوگئی تو اس نے راستے میں ایک غاز دیکھی جہاں اس نے پناہ لی۔ وہ تقریباً 700 سال پرانی غار تھی جسے دیکھ کر اس نے وہ غار خریدنے اور وہاں ایک گھر بنانے کا فیصلہ کیا۔

انجیلو نے اس غاز کی تزئین و آرائش کا کام بہت ہی مہارت کے ساتھ انجام دیاجس کے بعد مذکورہ غاز کا نقشہ ہی بدل گیا کہ لگا ہی نہیں کہ جیسے یہاں کوئی غاز تھی ۔ دلکش گھر کے مالک اینجیلو کو گھر تعمیر کرنے میں ایک لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ ( پاکستانی 35کروڑ آٹھ لاکھ 28 ہزار سے زائد) کا خرچہ درپیش آیا۔

آئیے دیکھتے ہیں غاز سے خوبصورت گھر میں تبدیل ہونے والی جگہ کی چند تصاویر۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts