نہ ہی گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی سڑکیں ہوں گی، کونسے ملک نے ایسا شہر بسانے کا اعلان کر دیا جو سب سے منفرد ہو گا؟

image

ایسا انوکھا شہر جہاں نہ ہی گاڑیاں نہ ہی ان کیلیے سڑکیں ہوں گی، سعودی عرب کا نیا شہر بسانے کا اعلان۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک تقریب سے خطاب میں اہم اعلان کر دیا، ولی عہد نے کہا کہ 170 کلو میٹر رقبے پر مشتمل ایک شہر بسایا جائے گا یہ شہر 500 ارب ڈالر کے پراجیکٹ 'نیوم' کا حصہ ہے جس پر اس سال کی پہلی سہ ماہی میں تعمیرات کا آغاز ہو جائے گا۔

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے ایسا شہر بسانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں نہ گاڑیاں چلیں گی اور نہ ہی ان کے لیے سڑکیں موجود ہوں گی۔

محمد بن سلمان نے بتایا کہ آلودگی سے مکمل طور پر پاک شہر میں 10 لاکھ لوگوں کی رہائش کا بندوبست ہو گا جبکہ 2030 تک اس شہر میں 38 ہزار نوکریاں بھی فراہم کی جائیں گی، تاہم شہر کے انفرا اسٹرکچر پر 100 سے 200 ارب ڈالر کا خرچہ آئے گا۔

اس شہر کا نام 'دی لائن' رکھا گیا ہے تاہم شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ زیرو کار، زیرو اسٹریٹ اور زیرو امیشن والا 'دی لائن' منصوبہ انسانوں کے لیے ایک انقلاب ثابت ہو گا۔

خیال رہے کہ ''نیوم'' شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی معیشت کو مختلف شعبوں میں پھیلانے کا وہ منصوبہ ہے جس کا اعلان 2017 میں کیا گیا تھا اور اس منصوبے کے لیے سعودی عرب کے دور دراز شمال مغربی علاقے میں 10 ہزار اسکوائر میل کا علاقہ مختص کیا گیا ہے جس پر ترقیاتی کام جاری ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts