لاہور اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.1 اور گہرائی 65 کلو میٹر تھی ۔
اس کا مرکز مقبوضہ کشمیر تھا۔
جرمن ریسرچ فار علمِ ارضیات کے مطابق 7 بج کر 32 منٹ پر کشمیر کے علاقے ڈوڈا، کشتواڑ اور رامبن میں زلزلے کے اتنے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے کہ لوگ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ جھٹکے پاکستان کے شہروں میں بھی محسوس کیئے گئے ہیں۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سال 4 جنوری کو باندی پورہ میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے تھے۔