بحرین حکومت کا سعودی عرب کے مسافروں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

image

بحرین کی حکومت نے سعودی عرب کے مسافروں کے لئے سفر کی سہولت دے دی، کنگ فہد پل کے ذریعے سعودی عرب سے آنے والوں پر کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کی حکومت نے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کی سہولیات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کنگ فہد پل کے زریعے سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی، اب کنگ فہد پل سے آنے والے سعودی مسافروں پر کورونا ٹیسٹ کی شرط لاگو نہیں ہے۔

اس حوالے سے بحرین کے خبر رساں ادارے کے مطابق وزارتِ صحت بحرین نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے بحرین آنے والے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کے علاوہ دوسرے مسافروں سے پل پر کورونا ٹیسٹ نہیں لیا جائے گا۔

تاہم صرف 72 گھنٹہ پہلے کیا جانے والا پی آر سی دکھا کر مسافروں کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے پر عمل درآمد بروز اتوار 17 جنوری سے ہوگا تاہم تمام مسافروں کو تطمن، صحتی اور الحصن وغیرہ جیسی سرکاری ایپ پر کورونا سے پاک ہونے کا ثبوت پیش کرنا لازم ہوگا۔

تاہم اگر کسی مسافر کے پاس یہ ایپ موجود نہ ہو تو مسافروں کو 72 گھنٹہ پہلے کیا گیا پی آر سی ٹیسٹ کا کیو آر کوڈ دکھانا ہوگا۔

بحرین وزارتِ صحت نے مسافروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ بحرین میں قیام کے دوران کورونا احتیاطی تدابیر اختیار کریں، حفاظتی اقدامات کی پابندی کریں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

خیال رہے کہ کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کرنے کا یہ فیصلہ کنگ فہد پل پر مسافروں کو انتظار کی زحمت سے بچانے اور سفری کارروائی کو آسان بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts