بہن کا لیپ ٹاپ ٹوٹنے کے بعد 2 مہینے تک پیسے جمع کیے اور پھر۔۔۔ بھائی بہن کی محبت کی انوکھی داستان

image

بھائی بہن کا رشتہ کافی انمول ہوتا ہے، جہاں بہنیں اپنے بھائیوں سے چھوٹی چھوٹی خواہشات پوری کرواتی ہیں وہیں بھائی بھی ان سے اپنے کام کروا کے خوب تنگ کرتے ہیں۔

تاہم حال ہی میں ایک بہن بھائی کی اسٹوری وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھائی نے اپنی بہن کو نیا لیپ ٹاپ گفٹ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارف اجے کریر نے ایک پوسٹ شئیر کی جس میں ایک نیا لیپ ٹاپ انہوں نے پکڑا ہوا تھا۔

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ''میری بہن کا لیپ ٹاپ ٹوٹ گیا تھا تو میں نے دو ماہ تک پیسے جمع کیے اور اب میں اسے سرپرائز دینے والا ہوں''۔

اجے کریر نے اپنی بہن کے پرانے لیپ ٹاپ کی تصویر بھی شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کا لیپ ٹاپ مکمل ٹوٹ چکا ہے۔

اجے کی مذکورہ پوسٹ کے بعد کئی صارفین ان کی تعریف کیے بغیر نا رہ سکے۔ لوگوں کی ان کی اس کاوش کو خوب سراہا اور انہیں داد دی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts