سعودی عوام اور سعودیہ میں مقیم افراد کی سفری سہولیات میں آسانی، اب نجی گاڑیوں کو بطورِ ٹیکسی استعمال کرنے کی اجازت۔
عرب میدیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں اب نجی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا، تاہم اس مقصد کے لیے سعودی حکومت نے ایک ایپ جاری کی ہے، جس کے ذریعے شہری اپنی نجی کار کا آن لائن اندراج کروا سکتے ہیں۔
گذشتہ سال مارچ میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقامی شہریوں کو اپنی کاریں خصوصی ایپ کے ذریعے بطور ٹیکسی استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا تاہم بپلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنا وعدہ پورا کرتا ہوئے شہریوں کو یہ سہولت میسر کر دی ہے۔
خیال رہے کہ اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کی آمدنی میں اضافے کا نیا راستہ پیدا کرنا ہے اور ساتھ ہی سفر کرنے والوں کو سہولیات سے آراستہ کرنا ہے۔