ٹرمپ کی بیٹی اور داماد کے مزاج عروج پر، قومی خزانے سے ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر ٹوائلٹس میں بہا دیے۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر قومی خزانے سے ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے پُرتعیش گھر میں واش روم استعمال نہیں کرنے دیا۔
ایجنٹس کی بنیادی انسانی ضرورت واش روم کے لئے ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر لیا اور ے 2017 سے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد صرف سیکیورٹی ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خرچ کر دیے گئے، جبکہ یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاس نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خفیہ ایجنٹس کو باتھ روم استعمال کرنے سے نہیں روکا گیا تاہم ان کی سہولیات کے لئے الگ اپارٹمنٹ کرائے پر لیا گیا۔