سعودی فیملی وزٹ ویزا۔۔۔ اب نئی شرائط کیا ہوں گی؟

image

سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس کے بغیر اب فیملی وزٹ ویزے میں توسیع نہیں ہو سکے گی، کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس فیصلہ۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس کا کہنا ہے کہ وزٹ ویزے میں توسیع موثر میڈیکل انشورنس کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس نے ہدایات جاری کیں ہیں کہ ہیلتھ انشورنس سکیم کو محکمہ پاسپورٹ سے بھی منسلک کرنا ہوگا، اس کے بغیر ویزے میں توسیع نہیں ہو گی۔

سعودی عرب میں وزٹ ویزے چھ ماہ سے ایک برس تک کے لئے جاری ہوتے ہیں، بنیادی طور پر وزٹ ویزے کا دورانیہ تین ماہ کا ہوتا ہے، تاہم اس میں بعد ازاں تین ماہ کی مزید توسیع کی جاتی ہے۔

جبکہ ملٹی پل وزٹ ویزا ایک برس کے لیے ہوتا ہے اس کے لیے لازمی ہے کہ چھ ماہ کے بعد وزٹ پر آنے والے افراد مملکت سے باہر جائیں اور دوبارہ انٹری دیں اس کے لیے لازمی نہیں کہ وہ اپنے ملک ہی جائیں بلکہ قریبی ملک بھی جایا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں وزٹ ویزے دو طرح کے ہوتے ہیں جن میں فیملی وزٹ اور بزنس وزٹ ویزا شامل ہے۔

فیملی وزٹ سے مراد اہل خانہ ہیں جن میں اہلیہ، بچے، والدین اور اہلیہ کی والدہ شامل ہیں جبکہ کاروباری افراد کے لیے عارضی بنیاد پر بزنس وزٹ ویزے کا اجرا ء کیا جاتا ہے۔

ویزے کی میعاد ختم ہونے سے سات روز قبل فیملی وزٹ ویزے اور بزنس وزٹ ویزے میں ابشر ایپ کے ذریعے توسیع ہو سکتی ہے۔

تاہم توسیع کے لیے پہلی شرط مطلوبہ فیس کی ادائیگی ہے جبکہ اب ایک اور نئی شرط موثر میڈیکل انشورنس ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts