عمران خان کے ہمشکل کی رکشہ میں سفر کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم پاکستان رکشہ میں سفر کر رہے ہیں۔

لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا واقعی یہ پاکستان کے وزیراعظم ہیں؟

دراصل یہ آدمی عمران خان کا ہمشکل ہے۔

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس ایک عام سا شہری چنگچی رکشہ میں سفر کر رہا ہے۔

ویڈیو پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی ہے جبکہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمشکل کی ویڈیو نا معلوم فرد کی جانب سے بنائی جا رہی ہے۔

ویڈیو بنانے والے کو اس دوران پنجابی زبان بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان سیالکوٹ آئے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کا ہمشکل ویڈیو میں ہو بہو وزیر اعظم جیسا ہی نظر آ رہا ہے، جیسے وزیر اعظم عمران خان اپنی جوانی اور کرکٹ کے زمانے میں نظر آ یا کرتے تھے۔

خیال رہے کہ اس ویڈیو پر کچھ ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جن میں انٹرنیٹ صارفین خوب حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts