عمرے پر جانے والوں کو اب کون سے خاص اجازت نامے کی ضرورت ہو گی؟ سعودی حکومت کا اعلان

image

کورونا وائرس کی وبا کے سبب دنیا بھر میں شدید لاک ڈاؤن نافذ تھا جس کے باعث مختلف سرگرمیاں معطل تھیں۔

تاہم دنیا بھر کے مسلمانوں کو سب سے زیادہ جس کی خوہش ہوتی ہے وہ عمرہ یا حج کی ہوتی ہے، لیکن عمرہ زائرین کو فی الحال وبا کے باعث روک رکھا تھا لیکن اب اچھی خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سعودی حکومت نے فلائٹس کھول دی ہیں اور اب زائرین بلاشبہ اپنے ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کے ساتھ آ سکتے ہیں۔

دوسری جانب مکہ سے حرمین انتظامیہ کے مطابق 'اعتمرنا' ایپ کے ذریعے نماز اور عمرے کا اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہے، اور یہ پابندی بیرون ملک سے آنے والے عمرہ زائرین پر بھی نافذ ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر نماز اور عمرے کے لیے جانے والوں پر اعتمرنا ایپ کی پابندی ہو گی۔

واضح رہے کورونا وائرس کے بعد سے عمرہ اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کی تعداد 67 لاکھ سے بڑھ چکی ہے، جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts