مشہور شخصیت جمائما گولڈاسمتھ آئے روز خبروں میں رہتی ہیں اور اب سے متعلق تازہ ترین اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی اداکارہ جیلیان اینڈرسن اور ان کے بوائے فرینڈ پیٹر مورگن میں علیحدگی کے چند ہفتوں بعد ہی پیٹر مورگن اور وزیر اعظم کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 46سالہ جمائما اور 57سالہ مصنف پیٹر مورگن کے قریبی دوستوںنے بتایا ہے کہ پیٹر کی جیلیان سے علیحدگی کے بعد وہ جمائما خان کے ساتھ رہنے لگے ہیں۔
اس خبر پر جیلیان اینڈرسن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ مشکالات کا شکار ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پیٹر نے انہیں چھوڑنے کے بعد کس قدر تیزی سے نئی محبت تلاش کر لی ہے۔
جمائما اور پیٹر مورگن کے دوستوں نے ان کے تعلق کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ دونوں نئے سال سے ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار تعلق میں ہیں اور اکٹھے رہ رہے ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ اور پیٹر مورگن بہت پرانے اور قریبی دوست ہیں۔ پیٹر مورگن کے ایک دوست نے بتایا ہے کہ جمائما خان چند عرصے سے کوشش کر رہی تھیں کہ ان کا پیٹرمورگن کے ساتھ تعلق قائم ہو جائے۔
واضح رہے کہ جمائما خان کی عمر اس وقت 30سال تھی جب وہ عمران خان کے ساتھشادی کے بندھن میں بندھیں تھیں۔