حلف اٹھانے سے پہلے کملا ہیرس کے ساتھ کونسا واقعہ پیش آیا؟ دیکھیں ویڈیو مناظر

image

امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے حلف اُٹھانے سے پہلے ہی لڑکھڑا گئیں، تاہم خوش قسمتی سے محفوظ رہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ تقریبِ حلف برداری سے قبل ایک واقعہ پیش آیا، تقریب حلف برداری میں جاتے وقت نومنتخب نائب صدر کا پیر سیڑھیوں سے پھسل گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کملا ہیرس اپنے شوہر ڈاوج ایمہوف کے ساتھ تقریبِ حلف برداری میں جار ہی تھیں کہ اِسی دوران سیڑھیاں اترتے ہوئے وہ لڑکھڑا گئیں، تاہم کملا ہیرس نے توازن بگڑنے پر فورا شوہر کا ہاتھ پکڑا اور خود گرنے سے سنبھال لیا۔

گزشتہ روز ہونے والی تقریبِ حلف برداری کا احوال کچھ یوں رہا کہ حلف برداری سے قبل جوبائیڈن نے گرجا گھر میں حاضری دی اور پھر وہ وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نےامریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھایا جبکہ بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے بطور نائب صدر حلف اُٹھایا، کملا ہیرس نے امریکی سپریم کورٹ کی پہلی لاطینی جج سے حلف لیا، رپورٹ کے مطابق کملا ہیرس نےخود سونیا سوٹو میئر سے حلف لینے کی درخواست کی تھی۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 55 سالہ ڈیموکریٹ سینیٹر ڈیموکریٹ پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں جو بائیڈن کی مدِ مقابل مخالف تھیں مگر بائیڈن نے اپنے انتخاب کے بعد کملا کو اپنے نائب کے طور پر چُنا لیا تھا۔

یاد رہے کہ کملا ہیرس امریکی تاریخ کی وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نائب صدر کاحلف اٹھایا ہے، کملا نے حلف لیا کہ وہ امریکی آئین کی بحالی اور عوام کی خدمت کرنے کے ساتھ ملک کو مضبوط بنانے کے عزم کا رکھیں گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts