جوبائیڈن کا احسن اقدام مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کر دیں، نومنتخب امریکی صدر نے 15 حکم ناموں پر دستخط کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوزف بائیڈن نے امریکی صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی مسلمان ممالک پر سفری پابندیاں ختم کرنے سمیت 15 حکم ناموں پر دستخط کر دیے جو کہ مسلمانوں کے حق میں بہتر ثابت ہوں گے، اس موقع پر بائیڈن کا کہنا تھا کہ اتحادی ممالک سے تعلقات کی مضبوطی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے چھیالیسویں صدر کا عہدہ سنبھالتے ہی جوبائیڈن نے جن اہم حکم ناموں پر دستخط کئے ہیں ان میں ماسک پہننے کی پابندی، ماحولیات کیلئے پیرس معاہدے میں واپسی اور مسلمان ملکوں پر سفری پابندیوں کے بل شامل ہیں۔
تاہم بائیڈن نے اپنی اتحادی فطرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدارت کے پہلے روز ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متعدد متنازع پالیسیوں کو ختم کر دیا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان ملکوں کیخلاف پابندیوں کے متنازع بل کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے فوری ختم کیا۔
یاد رہے کہ ٹرمپ نے اقتدار میں آتے ہی مسلمانوں سے نفرت اور غیر اتحادی حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 مسلم ممالک پر امریکا کا سفر کرنے کی پابندی عائد کر دی تھی۔
نو منتخب صدر جو بائیڈن امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں سیاہ فام اور امریکی شہریوں کے لئے ٹرمپ کے بعد اوبامہ کی طرح اُمید کی ایک نئی کرن ہیں۔