جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں کون کون سی اہم شخصیات نے شرکت کی؟ دیکھیں تصویری جھلکیاں

image

ٹرمپ عہدے سے دستبردار، جوبائیڈن نے حلف اُٹھا لیا۔

جوزف بائیڈن نے امریکا کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا جبکہ ڈیموکریٹ رہنما کملا ہیرس نے بھی امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر کی حیثیت سے حلف لے لیا۔

پُر وقار تقریب میں امریکا کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے ڈیموکریٹ کے 78 سالہ جو بائیڈن سے حلف لیا جس میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شرکت نہیں کی تاہم ٹرمپ کے نائب صدر مائیک پینس تقریب میں موجود تھے جبکہ گلوکارہ لیدی گاگا، سابق امریکی صدر اوباما اور ان کی اہلیہ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

بائیڈن سے قبل کملا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اُٹھایا، کملا ہیرس نہ صرف پہلی خاتون نائب صدر بلکہ پہلی سیاہ فام اور پہلی ایشیائی امریکی نائب صدر منتخب ہوئی ہیں۔

امریکی صدر اور نائب صدر کی تقریبِ حلف بردار ی کی کچھ تصویری جھلکیاں ملاحظہ کریں۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور اُن کی اہلیہ

جوبائیڈن حلف اُٹھاتے ہوئے

کمالا ہیرس نے امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون نائب صدرکی حیثیت سے حلف اُٹھایا

کملا ہیرس اپنے شوہر کے ہمراہ

جوبائیڈن اور امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا

سابق امریکی صدر باراک اوباما اور اُن کی اہلیہ مشعل اوباما


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts