بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے ہاں 11 جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد مداحوں کو انتظار تھا کہ انوشکا خود کب اسکرین پر نظر آئیں گی۔
گذشتہ روز انوشکا شرما ممبئی کے ہسپتال سے ویرات کے ساتھ گھر جا رہی تھیں کہ موقع پر موجود فوٹوگرافر نے ان کی چند تصاویریں لیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
ویرات کوہلی نے بیٹی سے متعلق ایک پیغام میں کہا کہ: '' بیٹی ایک نعمت ہے اور ہمیں اپنی بیٹی کی خود ہی حفاظت کرنی ہے اس لئے تمام فوٹوگرافر سے درخواست ہے کہ ہماری مرضی کے بغیر تصاویریں نہ لی جائیں۔ ہم خود اپنی تصاویر آپ لوگوں کو فراہم کریں گے۔
View this post on Instagram A post shared by virat_anushka baby fanpage (@anushka.virat_baby)
A post shared by virat_anushka baby fanpage (@anushka.virat_baby)
Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.