ہاتھی کو زندہ جلانے کا دلخراش واقعہ، ویڈیو نے لوگوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے

image

کبھی کبھی دنیا میں ایسے واقعات پیش آتے ہیں جن سے انسانیت شرما جائے۔ ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ضلع نلگیریس میں قائم نجی ریزارٹ میں ایک معصوم ہاتھی کے ساتھ ہوا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ہاتھی نے ریزارٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو وہاں پر موجود 2 افراد نے اُسے بھگانے کے لیے آگ کا سہارا لیا۔

تاہم ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خوفزدہ ہاتھی کو گلی کے درمیان میں کھڑا ہے جبکہ وہ تکلیف سے چیخ بھی رہا تھا۔

متعلقہ حکام نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا جنہوں نے بتایا کہ ہاتھی نے جب ریزارٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہوں نے اسے بھگایا، وہ جب نہ بھاگا تو اُس کی طرف آگ جلتا ہوا کپڑا پھینک دیا۔

کپڑا اس طرح پھینکا کہ وہ ہاتھی کے جسم میں پھنس گیا تھا، جس کے بعد وہ چیختا ہوا جنگل کی طرف بھاگا اور بری طرح سے جھلس گیا تھا۔

پولیس حکام نے اس واقعے کو ہاتھی پر حملہ قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا جبکہ تیسرے کی تلاش جاری ہے۔

اس ویڈیو کو قریب میں موجود ایک گھر کی بالکونی سے ریکارڈ کیا گیا جس میں ہاتھی کے جسم میں لگی آگ اور اُس کو جنگل کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کے مطابق ہاتھی بری طرح سے جھلس گیا ہے جس کی وجہ سے اُس کو گہرے زخم آئے تھے، وہ چند گھنٹے بعد ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.