کویت میں مقیم غیر ملکی افراد سے متعلق کویتی حکومت کا بڑا فیصلہ

image

کویت کی حکومت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکیوں کے لیے مختص مخصوص شناختی کارڈ کا اجراء ختم۔

تفصیلات کے مطابق کویت کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکیوں کیلئے مخصوص شناختی کارڈ “بطاقہ نظام “ختم کر دیا جائے گا جبکہ اس کی جگہ صرف رہائشیوں کو شناختی کارڈ جاری کیا جائے۔

کویت کی وزارتِ داخلہ نے اس حوالے سے منصوبہ تشکیل دیا ہے کہ تارکینِ وطن کے سول شناختی کارڈ کو منسوخ کر کے اِسے صرف اب کویتی شہریوں تک محدود رکھا جائے۔

تاہم اس کا مقصد کویت میں مقیم غیر ملکیوں کے لئے ایک مقناطیسی کارڈ کا اجراء کرنا ہے جس میں ان کی تمام تر تفصیلات اور اعداد و شمار درج ہوں۔

یاد رہے کہ یہ مقناطیسی کارڈ تمام ریاستی اداروں اور ایجنسیوں میں باضابطہ طور پر استعمال ہو سکے گا اور اس طرح سول شناکتی کارڈ کا استعمال ختم ہو جائے گا۔

سول شناختی کارڈ اب صرف کویتی باشندوں تک ہی محدود کر دیا جائے گا اس سے پبلک اتھارٹی کے دفاتر پر رش کم ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ پی اے سی آئی کے قیام سے اب تک 30 ملین کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.