بچپن سے ہی گاتا تھا لیکن ۔۔۔ جانیں سوشل میڈیا پر راتوں رات مشہور ہونے والے نابینا شخص کے بارے میں چند دلچسپ معلومات

image

سوشل میڈیا پر آپ نے ’ایوان پولکا‘ گیت پر جھومتی بلی کی وائرل ویڈیو تو ضرور دیکھی ہوگی۔ گزشتہ سال 2020 کی مقبول ترین میم کے باعث ترک موسیقار بلال گوریگن راتوں رات مشہور ہو گئے۔

سوشل میڈیا صارفین ترک موسیقار کی تبلہ بجاتے اور گانا گاتی ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ترک موسیقار بلال گوریگن نے بتایا کہ ان کی یہ ویڈیو سال 2019 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ بلال نے بتایا کہ ایک نجی چینل نے ان کی ویڈیو اپنے چینل پر نشر کی تھی مگر اس وقت انہیں زیادہ پذیرائی حاصل نہیں ہوئی۔

بلال کا کہنا تھا کہ پھر ان کے مداح نے ویڈیو میں بلی شامل کردی جو اپنا سر ہلا کر میوزک کے ساتھ رقص کر رہی تھی اور یہ گیت امریکی انتخابات کے دوران سپر ہٹ ہوگیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میری ویڈیو میں ڈانلڈ ٹرمپ کو بھی پیچھے لگا دیا گیا تھا جس کے بعد یہ ویڈیو کلپ بہت مقبول ہوا۔

32 سالہ ترک موسیقار بلال گوریگن نے بچپن سے ہی میوزک بجانا شروع کر دیا تھا۔ علاوہ ازیں لاکھوں مداحوں نے اس مزاحیہ ویڈیو کو بھرپور شئیر کیا۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.