فلم کی کہانی سچ ہو گئی، 19 سال کی لڑکی ایک دن کی وزیراعلیٰ بنا دی گئی

image

2001 میں ریلیز ہونے والی بھارت کی مشہور فلم نائیک کی کہانی سچ ہو گئی۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ اداکار انیل کپور کو ایک دن کا وزیراعلیٰ مقرر کیا گیا۔

تاہم بھارت میں ہی اس فلم کی کہانی سچ ہو گئی اور 19 سالہ لڑکی کو ایک دن کے لیے وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شریشتی گوسوامی کو نیشنل گرل چائلڈ ڈے کے موقع پر ریاست اترکھنڈ کا ایک دن کا وزیراعلیٰ بنادیا گیا۔

اس حوالے سے لڑکی کی والدین کا کہنا تھا کہ ’ہمیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، ہر بیٹی یہ سنگ میل عبور کر سکتی ہے ہمیں صرف ان کی مدد کی ضرورت ہے۔‘ شریشتی گوسوامی کے والدین نے ان کی بیٹی کو اس اعزاز کے لیے منتخب کرنے پر حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

انہوں نے دیگر والدین کو بھی تجویز دی کہ ’اپنی بیٹیوں کی سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں، اس دور میں بیٹیاں سب کچھ حاصل کرسکتی ہیں، ہماری بیٹی سب کے لیے ایک مثال ہے۔‘

جبکہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے والی اس 19 لڑکی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے ایک دن کا وزیراعلیٰ بننے کا اعزاز ملا ہے، اس پر میں وزیراعلیٰ اترکھنڈ تری ویندرا سنگھ راوت کا شکریہ بھی ادا کرتی ہوں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.