اب فیملی کو بھی لے جا سکتے ہیں اور۔۔۔ یو اے ای میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے لئے بڑی خبر

image

یو اے ای میں طلبہ سے متعلق نئی پالیسی منظور، اب غیر ملکی طلبہ اہل خانہ کو اپنے پاس بُلا سکیں گے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نئی رہائشی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت ملک میں موجود غیر ملکی طلبہ اپنے اہل خانہ کو امارات بُلا سکیں گے۔

نئی رہائشی پالیسی کی منظوری کابینہ نے دی جس کے بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اس پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے دبئی کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے وقت کہا کہ ''خطے میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات میں 77 سے زیادہ جامعات ہیں جن میں ہزاروں غیر ملکی طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں، ان طالبات کی سہولت کے لئے رہائشی پالیسی کی منظوری دی گئی ہے تاہم اب غیر ملکی طالب علموں کو اپنے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت ہو گی بشرط یہ کہ اُن کی آمدنی اتنی ہو کہ وہ خاندان کی کفالت کرسکیں''۔

یاد رہے کہ متحد عرب امارات کے نائب صدر نے اس کے ساتھ ہی نئی قرض پالیسی کی بھی منظوری دی ہے جس سے مملکت میں مالی اور بینکاری کے شعبوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts