خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی محض 40 منٹ میں مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا گیا ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا گیا ہے کہ سعودی ماہرین نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی صرف 40 منٹ کے اندر مکمل کر لی جو ایک ریکارڈ ہے۔
مسجد الحرام کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کے دوران لی گئیں تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جبکہ ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے، جس کے روح پرور مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا بھی اظہارکیا گیا ہے خانہ کعبہ کی صفائی کا عمل مسلسل جاری رہے گا جس کے لیے متعدد پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مسجد الحرام کی انتظامیہ نے بتایا کہ 4 اکتوبر 2020 سے 23 جنوری 2021 تک 19 لاکھ 34 ہزارافراد عمرہ ادا کر چکے ہیں جبکہ 54 لاکھ 80 ہزار افراد نے نماز ادا کی۔