سعودی عرب کے دارالحکومت سے ایک بُری خبر سامنے آئی ہے کہ ریاض میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے اطراف کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
2015 سے اب تک یمن کی جانب سے متعدد مرتبہ سعودی عرب میں میزائل حملے
کیئے جا چکے ہیں اور خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ حملہ بھی یمن کی جانب سے کیا گیا ہے۔
سعودی ویب سائٹ العربیہ کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ دھماکہ صبح 12:52 منٹ پر ہوا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب ایک بیلسٹک میزائل کی ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے ریاض پر بیلسٹک میزائل کیا تھا جو سعودی فورسز نے ناکام بنا دیا ہے۔ مذکورہ تصاویر اور ویڈیوز میں تباہ ہونے والے میزائل کو دکھایا گیا ہے۔