اولاد کو کتوں کا گوشت کیوں کھلاتی تھی؟ ماں کے انکشاف نے دنیا کو حیران کر دیا

image

کہتے ہیں کہ ماں باپ اپنی اولاد کو اچھے سے اچھا کھلاتے اور پہناتے ہیں لیکن بعض اوقات اس قسم کے واقعات بھی انسانی آنکھ دیکھتی ہے جس کے بعد انسانیت سے بھروسہ اٹھ جاتا ہے۔

یوکرین کی پولیس نے ایک ایسی خاتون کو گرفتار کیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زبردستی کتوں کا گوشت کھلاتی تھی، تاہم پولیس کی کارروائی کے دوران دو بچوں کو بھی بازیاب کروا لیا گیا۔

ڈیلی میل کی ایک رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی یوکرین کے شہر خارکیو میں پولیس نے ایک فلیٹ سے دو ایسے دو بچوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے جن کی ماں ان کو محض اس لیے آوارہ کتوں کا گوشت کاٹ کر کھلاتی تھی تاکہ ان کا پیٹ بھرا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق چار سالہ بچہ اور اس کا دوسالہ بھائی ایک انتہائی غلاظت سے بھرے اور بدبودار فلیٹ میں بند کیے گئے تھے اور ان کی 30 سالہ ماں للیہ گرینینکو اور نانی انہیں باہر بھی جانے نہیں دیتی تھیں۔

پڑوسی نے فلیٹ سے شدید بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع کی جس کے بعد کارروائی کی گئی اور خواتین کو گرفتار کر کے بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاپرواہی کا الزام ثابت ہونے پر بچوں کی ماں کو پانچ سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts