کہتے ہیں کہ برا وقت انسان پر کبھی بھی آ سکتا ہے، چاہے پھر وہ وقت آپ کی بیوی لے کر آئیں یا آپ خود۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 'ابھی جیت گھوش' نامی صارف نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جسے دیکھ کر کوئی بھی انسان ہنسے بغیر نہیں رہ سکے گا۔
ویڈیو بھارت کے نامور ڈاکٹر 'کے کے اگروال' کی ہے جس میں وہ گاڑی میں سوار ہیں جبکہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لائیو بھی تھے۔ لائیو کے دوران اپنی اہلیہ سے گفتگو کر رہے تھے جس میں ان کی بیوی کافی برہم نظر آئیں۔
ہوا کچھ یوں کہ ڈاکٹر صاحب بغیر اپنی بیوی کو اطلاع دیے ویکسین لگوانے چلے گئے، بیوی کو جب پتہ چلا تو ان کا پارہ ہائی ہو گیا اور لائیو میں ہی شروع ہو گئیں یہ سوچے سمجھے بغیر کہ ان کی گفتگو کئی لوگ سن رہے ہوں گے۔
ڈاکٹر صاحب کی اہلیہ کی آواز ویڈیو میں سنی جا سکتی ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں ''عجیب ہو تم، مجھے ساتھ نہیں لے جا سکتے تھے''۔
ویڈیو کے دوران مستقل ان کی بیوی یہ کہتی رہیں کہ ''مجھے ساتھ کیوں نہیں لے کر گئے؟ ''
ڈاکٹر صاحب خود کو بچانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ''پیر کی صبح لگوائیں گے، میں صرف پتہ کرنے گیا تھا''۔
ڈاکٹر کی بیوی نے یہ تک کہہ ڈالا کہ ''میں ابھی لائیو آ کر تمہاری ایسی کی تیسی کرتی ہوں''۔
٭ کبھی آپ کے ساتھ اس قسم کا واقعہ ہیش آیا ہے؟ ہمیں اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔