وزن کم کرنے کی بات آئے تو اچھے اچھوں کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں، کیونکہ یہ ان لوگوں کے لیے کافی مشکل ہوتا ہے جنہوں نے آغاز سے ہی کچھ نہ کیا ہو۔
تاہم کچھ افراد مستقل محنت اور لگن سے اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں۔
آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی لڑکی کی کہانی بتانے والے ہیں، جس نے صرف 8 مہینے میں اپنا 40 کلو وزن کم کر کے ہر کسی کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی شہر میلبرن کی رہائشی 24 سالہ میک اپ آرٹسٹ سیلین سیسک نے ایک ٹک ٹاک ویڈیو میں اپنے وزن کم کرنے کا راز دنیا کو بتایا ہے۔
اس لڑکی نے بتایا کہ اس کے وزن کم کرنے کا راز ویٹ لفٹنگ اور پروٹین سے بھرپور خوراک ہے۔ وہ جم میں اچھی خاصی ورزش کرتی اور روزانہ 2500 سے 3 ہزار کیلوریز کی حامل خوراک کھاتی تھی۔ اس طریقے سے اس کا موٹاپا کم ہوتا گیا۔
سیلین کا کہنا تھا کہ میں چکن، سبزیاں، چاول سب کچھ کھاتی تھی اور ہفتے میں چار بار جم میں کسرت کرتی تھی۔ میں جم میں باربیل سکواٹس، ڈمبل بیل لنگس، ایبڈکٹر مشین، اسسٹڈ باربیل ہِپ تھرسٹس، ریورس سکواٹس، بلغارین سپلٹ سکواٹس اور ڈیڈلفٹس جیسی ورزشیں کرتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں دن میں کئی بار کھانا کھاتی مگر کم مقدار میں۔ 9 بجے میں دن کا آغاز سیب کے سرکے اور نیم گرم لیموں پانی سے کرتی تھی۔ 12 بجے میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی حامل خوراک کھاتی۔
2 سے 3 بجے ورزش کے بعد میں لنچ کے لیے چکن کیونوایا اور مختلف قسم کا سلاد کھاتی۔ شام کے کھانے میں سبزیاں، مشروم اور مچھلی وغیرہ کا استعمال کرتی تھی جبکہ میرے دن کا اختتام رات 8 بجے پھل، دہی اور سبز چائے پر ہوتا تھا۔