بختاور یا بے نظیر! آپ کو کس کی مہندی کا ڈیزائن زیادہ اچھا لگا؟

image

بلاول ہاؤس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔

گزشتہ روز سے بختاور بھٹو کی مہندی کا ڈیزائن کافی وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈیزائن سندھی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے اجرک کا بنایا گیا ہے۔

تاہم مہندی کے ڈیزائن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے بینظیر بھٹو کے مہندی لگے ہاتھوں کی تصویر بھی شئیر کرنا شروع کر دی۔

جبکہ صارفین ماں اور بیٹی دونوں کے ہاتھوں کی مہندیوں میں مماثلت تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا موازنہ بھی کرنے لگے کہ کس کی مہندی زیادہ اچھی ہے۔

بے نظیر کا اپنی شادی میں لگوایا گیا مہندی ڈیزائن بختاور کے اجرک والے ڈیزائن سے بالکل مختلف تھا۔ لیکن دونوں کے ڈیزائن ہی اپنی اپنی جگہ خوبصورت ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک صارف نے یہ تصویر بختاور بھٹو کو بھی ٹیگ کی جسے بختاور بھٹو نے خود بھی لائیک کیا تاہم کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

خیال رہے بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کا نکاح 29 جنوری اور ولیمہ 30 جنوری کو ہوگا۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts