خوبصورت دِکھائی دینے کا اِتنا جنون۔۔۔ 100 بار کاسمیٹک سرجری کروانے والی یہ 16 سالہ لڑکی کون ہے؟

image

ہر ایک خوبصورت نظر آنا چاہتا ہے مگر خوبصورتی حاڈل کرنے کے لئے اس قدر جنون شاید ہی کسی کو ہوگا، ہم بات کر رہے ہیں چین سے تعلق رکھنے والی ایک 16 سالہ لڑکی کی جس کے متعلق جان کر یقیناً آپ کو حیرت ہو گی کہ جس نے 3 سال میں اپنے چہرے کو بہتر بنانے کے لیے 100 سرجریز کروانے کا دعویٰ کیا ہے۔

16 سال کی عمر میں 100 سے زائد کاسمیٹک سرجریز کروانے کی وجہ سے انہیں چین کی کم عمر پلاسٹک سرجری کا عادی کہا جاتا ہے۔

زوہو چونا نامی اس چینی لڑکی کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ سینا ویبو پر 3 لاکھ فالوورز ہیں جن کے ساتھ انہوں نے اپنا پلاسٹک سرجری کیریئر ترتیب دیا ہے، تاہم 3 سال کے مختصر عرصے میں ایک معمولی نظر آنے والی لڑکی سے گڑیا نما مجسمے کی طرح انتہائی حیرت انگیز نظرآنے والی لڑکی کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے ہیں۔

اِنہوں نے ایسا کیوں کیا اور وہ یہ شوق کیوں رکھتی ہیں اس حوالے سے بتاتے ہوئے زوہو چونا کا کہنا ہے کہ پلاسٹک سرجری سے قبل وہ بہت بدصورت ہوا کرتی تھیں، ان کی آنکھیں بہت چھوٹی اور ناک بھی بہت بڑی تھی جس کے سبب ان کے ساتھی مذاق اڑایا کرتے تھے لیکن اب انہیں دیکھ کر سب لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ کم عرصے میں زیادہ سرجریز کے سبب پلاسٹک سرجری کی عادی زوہو چونا یادداشت کی کمی کا شکار بھی ہو چکی ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts