موٹر سائیکل چلاتے وقت کیے جانے والے 5 کام کون سے ہیں جن سے پیٹرول کم خرچ ہوتا ہے؟ جانیں ایکسپرٹ کے بتائے گئے راز

image

بہت سے موٹرسائیکل چلانے والے حضرات کو پیڑول تیزی سے خرچ ہونے کی شکایت رہتی ہے۔ تکنیکی اعتبار سےکوئی مسئلہ درپیش ہوسکتا ہے لیکن اس کا حل بھی موجود ہے۔

آج ہم آپ کو چند ایسے طریقے بتانے جا رہے ہیں جس پر عمل کر کے آپ اپنی بائیک کا پٹرول بچا سکتے ہیں۔

1- گھر پر موجود اپنی بائیک اچھی حالت برقرار رکھیں۔ کراچی کی خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے بائیک کے اسٹرکچر پر برا اثر پڑتا ہے اور موٹر بائیک کا اندرونی نظام بگڑتا ہے تو کوشش کریں موٹر سائیکل کو آہستہ چلائیں۔

2- عام مکینک کے مقابلے میں سروس سینٹر والے موٹر بائیک کی اچھی ٹیوننگ کرتے ہیں تو ہر دو ماہ بعد کسی اچھے سروس سینٹر کا چکر لگائیں۔

3-بائیک چلاتے وقت اس بات کا لازمی خیال رکھیں کہ بلاوجہ ایکسلریٹر نہ دیں اور پہلے گئیر کا دیر تک استعمال نہ کریں کیونکہ یہ دونوں چیزیں انجن کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہیں۔ کوشش کریں کہ اپنی موٹر سائیکل کو ٹاپ گئیر پا چلائیں۔

4- موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے کے بعد فورا ایکسلریٹر نہ دیں بلکہ نارمل حالت میں اسے رہنے دیں۔ اور جب چلانا شروع کریں تو کم از کم پانچ کلو میٹر تک بائیک کی رفتار کم رکھ کر چلائیں۔

5- اگر پٹرول کی حفاطت کرنا چاہتے ہیں تو بائیک کے پہیوں کا سائز اور ان میں ہوا بالکل ٹھیک رکھیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts