جہاز کے ذریعے آسمان پر نمک کس وجہ سے چھڑکا جاتا ہے؟ جانیں حیران کر دینے والی معلومات

image

جہاز کے ذریعے بادلوں پر نمک ڈالنے کے حوالے سے بہت سے فرد نہیں جانتے کہ اس کا مقصد ہے۔ آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں۔

ایک دلچسپ طریقے سے بھی آجکل بارشیں برسائی جا رہی ہیں جسے ’’ کلاؤڈ سیڈنگ ‘‘ کہا جاتا ہے جس کے معنی ہیں بادلوں کی کاشت کاری۔

یعنی جیسے آپ کوئی فصل بوتے ہیں اور وہ فصل آپ کو حاصل ہوتی ہے ایسے ہی بادلوں کو بھی بویا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں بارش برستی ہے اور اس طریقے سے آج پوری دنیا میں بارشیں برسائی جا رہی ہیں۔ مصنوعی طریقے سے بارش برسانے کا یہ نہایت آسان اور سستا طریقہ ہے۔

تین اشیاء ’’سلو ر آئیوڈائڈ، نمک، ڈرائی آئس یعنی جمی ہوئی کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے مرکب کو بذریعہ پمپ یا جہاز فضا میں بلندی پر بادلوں کے مقام پر چھڑکا جاتا ہے جس سے اس جگہ پر درجہ حرارت اتنا کم ہو جاتا ہے کہ وہاں بخارات پانی میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

سلور آئیوڈائڈ اور نمک ان ٹھنڈے بخارات کو ایک دوسرے سے ملاتے ہیں جن سے قطرہ وجود میں آتا ہے اور زمین کی مقناطیسی کشش اسے اپنی طرف کھینچ لیتی ہے جس کے نتیجے میں بارش ہوتی ہے یوں آج پوری دنیا میں بارشیں برسائی جا رہی ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts