موت کے 4 سال بعد مردہ بیوی کو سامنے دیکھ کر ۔۔۔ شوہر کو مردہ بیوی نظر آئی تو کیا ہوا؟ دیکھیں ویڈیو

image

سیئول: جنوبی کوریا میں ایک شخص نے جب اپنی مردہ بیوی کو سامنے کھڑے دیکھا تو زارو قطار رونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک جنوبی کورین نے اپنی مردہ بیوی سے ورچوئل ریئلٹی کے ذریعے ملاقات کی، بیوی کو سامنے دیکھ کر وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور رونے لگا۔

یہ ورچوئل ملاقات ایک ٹی وی ڈاکومینٹری کا حصہ تھی، جس میں لوگوں کو ورچوئل ریئلٹی (مجازی حقیقت) کے ذریعے اپنے متوفی فیملی ممبرز کو دیکھنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔

جنوبی کوریائی شخص کم جونگ سو بھی اپنی آنجہانی بیوی کو دوبارہ ایک نظر دیکھنے کے لیے ایم بی سی ڈاکومینٹری پروگرام میں گیا تھا، تاہم اس جوڑے کو ملانے کے لیے 6 ماہ کا وقت لگا۔

کم نے کہا تھا کہ زندگی میں بس اس کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ایک بار اور دیکھ لے، خواہ اس کا سایہ ہی کیوں نہ ہو۔

ڈاکومینٹری ویڈیو میں کم جونگ سو کے بچوں نے اپنے والد کی خواہش سے متعلق مختلف رائے کا اظہار کیا، ان کی دوسری بیٹی جونگ یُن کو جب اپنے والد کی خواہش کا پتا چلا تو اس نے حمایت کی، ڈاکومینٹری میں جونگ یُن نے اپنے والدین کے محبت بھرے لمحات کا ذکر بھی کیا۔

وی آر پر اپنی ماں کو ان کی موت کے 4 سال بعد دیکھ کر کم کے بچے بھی رو پڑے۔

دوسری جانب کم کی بڑی بیٹی جونگ بِن نے پہلے تو والد کی حمایت نہیں کی، لیکن پھر یہ سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ والد آخری بار اپنی بیوی کو دیکھ کر بالآخر ماضی کو بھول جائیں۔

یہ ویڈیو جب یو ٹیوب چینل پر شیئر کی گئی تو اسے لاکھوں افراد نے لائک کیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts