بیٹی کا کیا نام رکھا؟ انوشکا شرما نے ننھی پری کی پہلی تصویر شئیر کر دی، آپ بھی دیکھیں

image

گزشتہ ماہ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے گھر ننھی پری کی پیدائش ہوئی جس پر دونوں ماں باپ انتہائی خوش دکھائی دیے۔

تاہم اداکارہ انوشکا شرما نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت فیملی فوٹو شئیر کی جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انوشکا شرما نے اپنی بیٹی کو گود میں اُٹھایا ہوا ہے جبکہ اُن کے شوہر ویرات کوہلی محبت بھری نگاہوں سے ننھی پری کو دیکھ رہے ہیں۔

اداکارہ نے اس دلکش تصویر کے کیپشن میں اپنی بیٹی کا نام بھی بتایا اور لکھا کہ ''ہم اپنی زندگی محبت اور شُکر گزاری کے ساتھ بسر کر رہے ہیں لیکن ہماری ’وامیکا‘ نے اس دُنیا میں آکر ہماری زندگی کو ایک نیا مقصد دیا ہے''۔

اُنہوں نے ماں بننے کے احساس کو بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ''محبت، پیار، جذبات، آنسو، پریشانی، نیند کی کمی وغیرہ سب کا تجربہ ہو رہا ہے لیکن یہ سب واقعی میں بہت اچھا ہے''۔

آخر میں انوشکا شرما نے اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت فیملی کے لیے دُعائیہ اور محبت بھرے پیغامات بھیجے تھے۔

٭ اس حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کریں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts