سعودی عرب کی شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن خالقِ حقیقی سے جا ملیں، تدفین آج ہوگی۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ایوانِ شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمن آل سعود کا اتوار کو انتقال ہو گیا ہے۔
بیان کے مطابق شہزادی کی تدفین آج ہو گی تاہم بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ نمازِ جنازہ کہاں ادا کی جائے گی۔
شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمن بن فیصل آل سعود تھے، یہ شہزادہ محمد بن عبدالرحمن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمن کے سگے بھائی تھے۔
واضح رہے کہ یہ سعودی محل میں دوسری فوتگی ہے شہزادی سے کی وفات سے 2 روز قبل سعودی شہزادے ترکی بن ناصر بن عبد العزیز السعود بھی 72 سال کی عمر انتقال کر گئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوار کو مملکت کے دارالحکومت ریاض میں ادا کی گئی تھی۔