حرم شریف میں داخلہ بند ہوا تو لوگوں کی آنکھوں سے آنسو نہ رکے پھر! پابندی ختم ہونے کے بعد اب تک کتنے مسلمانوں نے عمرہ ادا کیا؟ جانیں

image

کورونا وائرس کے باعث جہاں دنیا بھر کی اجتماعی سرگرمیاں معطل تھیں وہیں مسلمانوں کے لیے حرم شریف میں داخلہ پر بھی پابندی تھی۔

تاہم بیت اللہ آمد کا سلسلہ اکتوبر 2020ء میں دوبارہ شروع ہوا، جس کے بعد سے جنوری تک عمرہ کرنے والے افراد کی کل تعداد تقریباً ساڑھے 19 لاکھ رہی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عمرہ سیزن کے دوران اب تک 75 لاکھ زائرین، نمازی اور معتمرین بیت اللہ کا طواف کر چکے ہیں۔

ان طواف کرنے والوں میں عمرہ کرنے والوں کی تعداد 19 لاکھ 34 ہزار ہے جبکہ نمازیوں کی تعداد 54 لاکھ 80 ہزار ہے۔

واضح رہے کہ رواں عمرہ سیزن 4 اکتوبر 2020ء کو شروع ہوا جو اب بھی جاری ہے جبکہ یہ اعداد و شمار 23 جنوری 2021ء تک کے ہیں۔

حرمین الشریفین کے انتظامی امور کے زائرین اور عمرہ کرنے والوں کی تعداد کی نگرانی کرنے والے ادارے کے سربراہ انجینئر اُسامہ الحجیلی کا کہنا ہے کہ حرمین انتظامیہ بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کو ہرقسم سہولت فراہم کرنے اور انہیں وبائی امراض سےمحفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل فراہم کیے۔

انہوں نے بتایا کہ عمرہ کرنے والوں کو ایک دوسرے سے فاصلے پر رکھنے کے لئے مطاف میں فاصلے پر دائرے لگائے گئے، ان میں ایک سے دوسرے دائرے کے درمیان 10 میٹر کا فاصلہ رکھا گیا، سعی اور طواف کعبہ کے دوران مطاف میں ہجوم و تصادم سے بچنے کیلئے 45 درجے کا ٹریک تیار کیا گیا۔

تاہم تیسرے مرحلے میں بزرگ اور خصوصی افراد کے بھی طواف کی گنجائش پیدا کی گئی، 155 میٹر طویل ایک ٹریک صرف وہیل چیئرز کے لئے مختص کیا گیا۔ طواف کا عمل 10 منٹ سے بڑھاکر 15 منٹ کردیا گیا۔

دوسرے ٹریک کو 145 میٹر تک کردیا گیا جو کعبہ شریک کے زیادہ قریب تھا، ایسے بزرگ جنہیں وہیل چیئرز کی ضرورت نہیں تھی ان کی تعداد 50 کی گئی۔

اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts