اب وزٹ ویزوں پر سعودی عرب جانے والے افراد کے لئے نئی سہولت کیا ہوگی؟

image

سعودی عرب کی جانب سے وزٹ ویزے کے حامل افراد کیلیے نئی سہولت متعارف۔

وزٹ ویزا اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے سعودی عرب نے سہولت فراہم کر دی، ابشر آن لائن سسٹم میں وزٹ ویزا کے حامل افراد کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے وزٹ ویزا اور گلف کوآپریشن کاؤنسل (جی سی سی) ممالک کے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی ہے، جس میں وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے ابشر آن لائن سسٹم میں غیر ملکیوں کی تابعین کے علاوہ وزٹ ویزا کے حامل افراد اور جی سی سی ممالک کے شہریوں کے لیے بھی رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔

اب وزٹ ویزوں پر سعودی عرب آنے والے افراد اور جی سی سی ممالک کے شہری رقم الحدود یعنی انٹری نمبر سے ابشر میں اپنا اکاونٹ کھول سکیں گے۔

خیال رہے کہ سعودی وزارت داخلہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو خبردار کر چکی ہے کہ ابشر میں کسی دوسرے شخص کے اکاؤنٹ میں اپنا موبائل نمبر استعمال نہ کیا جائے، ورنہ یوزر کا اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts