سعودی عرب نے پاکستان سمیت کون سے 18 ممالک کے شہریوں کی آمد پر پابندی لگا دی؟

image

سعودی عرب نے پاکستان اور برطانیہ سمیت 18 ممالک سے آنے والوں پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ہے۔

ملک کے وزارت داخلہ نے عارضی طور پر پابندی کا اعلان کیا جس کے مطابق سعودی شہری، سفارتکار، طبی عملہ اور ان کے اہل خانہ پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے تاہم باقی تمام افراد کے سعودی عرب آنے پر عارضی پابندی لگا دی گئی ہے۔

تاہم اس پابندی پر عمل درآمد بدھ 3 فروری کی رات 9 بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کا بیان میں کہنا ہے کہ یہ پابندی کورونا کی موجودہ صورتحال اورصحت عامہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 18 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل شامل ہیں۔

عارضی پابندی کا شکار ممالک میں پرتگال، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، جاپان اور مصر بھی شامل ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts