عمرہ ادا کرتے کرتے جان چلی گئی۔۔۔ وہ 3 خوش قسمت لوگ جنہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران طواف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا بلاوا آگیا

image

تقریباً ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اسے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے موت آئے، اور بے شک عمرہ یا حج کے دوران انتقال کرنے کی بہت فضیلت ہے جبکہ بہت کم خوش نصیب افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں یہ سعادت حاصل ہوتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان افراد کے بارے میں بتانے والے ہیں جو کسی نا کسی کام یا عمرہ کی غرض سے سعودی عرب گئے لیکن ان کا وہیں انتقال ہو گیا۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے اسمٰعیل

اسمٰعیل کا تعلق بھارت سے تھا جبکہ وہ سعودی شہر ریاض میں پچھلے کئی برسوں سے گروسری اسٹور پر کام کرتا تھا۔ جب ان کی عمر 51 برس ہوئی تو انہوں نے اپنے وطن انڈیا واپس جانے کا سوچا۔ لیکن اللہ پاک کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ اسمٰعیل نے سوچا کہ کیوں نا بھارت جانے سے پہلے اللہ کے حضور حاضری دی جائے۔ اسی غرض سے وہ مکہ مکرمہ تشریف لے گئے تاکہ عمرہ کی ادائیگی ہو سکے۔ اسمٰعیل نے جس رات اپنا عمرہ ادا کیا اسی رات وہ شدید علیل ہو گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔ اسمٰعیل کی تدفین جنت المعلیٰ میں کی گئی۔

بٹ گرام کے بابو لالا

کچھ عرصہ قبل پاکستان کے شہر بٹ گرام سے تعلق رکھنے والے بابو لالا کے ساتھ بھی وہ ہی ہوا جس کی آرزو ہر مسلمان کرتا ہے۔ یہ تو وہ خوش قسمت شخص ہیں جنہیں عمرہ کی ادائیگی کے دوران طواف کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا بلاوا آگیا۔ بابو لالا عمرہ کی غرض سے مکہ مکرمہ پہنچے اور وہاں 3 روز قیام کیا۔ تاہم ایک روز جب وہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے تو حرمِ پاک کی حدود کے اندر ہی ان کی روح جسم سے پرواز کر گئی اور ان کا جنازہ ہزاروں مسلمانوں نے ادا کیا۔

ایک خاتون کا انتقال

22 مارچ 2019 کو بھی ایک ایسا ہی واقعہ ان خاتون کے ساتھ پیش آیا جب ہزاروں لوگ طواف کر رہے تھے تو یہ بھی ان ہی کے ساتھ موجود تھیں، طواف کے دوران ہی ان پر نزع کی کیفیت طاری ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ صحنِ حرم میں گر گئیں۔ لوگوں نے طبی امداد فراہم کی لیکن یہ خاتون خالقِ حقیقی سے جا ملی تھیں۔

٭ یہ تحریر یقیناً پڑھنے والوں کو بے حد پسند آئی ہو گی۔ اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں بتائیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts