ماڈرن دور میں شادی کرنے کے ماڈرن طریقے بھی آ گئے ہیں۔ کوئی کشتی پر شادی کی رسومات کرتا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی چاند پر جاتا ہے۔
لیکن سمندر کے اندر جا کر شادی کرنے کا انوکھا طریقہ بھی لوگوں نے اپنا لیا ہے۔ حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی شادی ہوئی جو کہ سمندر کے اندر جا کر کی گئی ہے۔
بھارتی شہر چنائی کے علاقے تمل ناڈو سے تعلق رکھنے والے وی چننا دورئی اور خاتون ایس سویتھا نے نیلنکرائی ساحل کے قریب 60 فٹ
گہرے پانی میں جا کر شادی کی رسمیں کرکے دنیا کو حیران کرvدیا۔
بھارتی ویب سائٹ این ڈی ٹی وی کے مطابق دلہن کا کہنا ہے کہ: '' میں
نے سمندر کے اندر شادی کرنے کے لئے ایک ماہ تک تیرنا سیکھا، ہر روز میں ایک نئی تکنیک سیکھتی تھی تاکہ میری شادی کے دن کسی نا گہانی آفت کا سامنا نہ کرنا پڑے اور سب سے منفرد طریقے سے میں شادی کی خواہش کو پورا کر سکوں۔ کیونکہ میرے گھر والے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں، میں ایک سوفٹ ویئر انجینئر ہوں اور میں ہر کام کو مختلف طریقے سے کرتی آئی ہوں۔ میری خواہش تھی کہ میں شادی کے دن روایتی لباس تو ضرور پہنوں مگر شادی کی ان رسومات کو نئے طریقے سے ادا کروں۔''
دولہا کے مطابق: '' مجھے اپنی بیوی کی ہر خواہش پوری کرنی ہے، اس کے لئے چاہے کوئی بھی مشکل سامنے آئے، ہم نے سمندر کی گہرائیوں میں اپنی محبت کی شروعات شادی سے کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ زندگی بھر ہماری شادی قائم رہے۔ اس کام کے لئے ہم نے مختلف غوطہ خوروں کا سہارا لیا ہے۔''
واضح رہے کہ انہوں نے سمندر کی گہرائی میں جا کر 45 منٹ میں رسمیں ادا کی ہیں اور اس دوران ان کے ساتھ 8 غوطہ خور بھی شامل تھے۔