اسے استعمال نہ کریں ورنہ! جانیں گندا فلش استعمال کرنے سے آپ کو کون سا بڑا نقصان ہو سکتا ہے؟

image

روزمرہ کی زندگی میں کئی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم کر رہے ہوتے ہیں لیکن وہ ہمیں نہیں کرنی چاہئیں۔ اس کی بہترین مثال باتھ روم استعمال کرنا ہے۔

وہ افراد جو سفر میں ہوتے ہیں یا کسی عوامی جگہ پر گھومنے پھرنے کی غرض سے جاتے ہیں، اگر گھر سے باہر زیادہ دیر رکیں تو انہیں باتھ روم کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، اور پیشاب کو زیادہ دیر روکنا آپ کے گردوں کے لیے مسائل کا سبب بن سکتا ہے، ایسے میں مجبوراً آپ کو باتھ روم استعمال کرنا ہی پڑتا ہے۔

اور عوامی باتھ روم کی حالت تو بلاشبہ ہم سب کے علم میں ہے، افسوس کی بات یہ ہے کہ صرف پبلک پلیسس کے بیت الخلاء ہی نہیں بلکہ کچھ لوگوں کے گھروں کے فلش بھی انتہائی گندے ہوتے ہیں۔

اگر ایک دن کام والی نے چھٹی کر لی تو خواتین خود بھی فلش دھونے کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ کس حد تک نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے؟

٭ ماہرین کے مطابق گندا فلش استعمال کرنے سے Candida نامی فنگس آپ کے جسم میں پیشاب کی نالی کے ذریعے چلا جاتا ہے جس کے باعث آپ کو مختلف قسم کے انفیکشن ہو سکتے ہیں جن میں گلے کا درد اور بخار سر فہرست ہیں۔

٭ اس کے علاوہ پیشاب کی نالی میں بھی کچھ انفیکشن ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو پیشاب میں تکلیف ہوتی ہے۔

یاد رکھیں گندا فلش اور باتھ روم جراثیم کا گڑھ ہوتا ہے، آپ کو کئی بیماریاں محض گندا فلش استعمال کرنے کے باعث ہی ہوتی ہیں۔

کوشش کریں گندا فلش اور باتھ روم ہرگز استعمال نہ کریں ورنہ آپ کسی بڑی بیماری میں بھی مبتلا ہو سکتے ہیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts