قانون جیسا بھی ہو اس کی پاسداری کرنا ہر شخص پر لازم ہوتا ہے۔ عام طور پر قانون کچھ اس طرح کے ہوتے ہیں جیسے ٹریفک نہیں توڑنا، چوری یا ڈکیتی نہیں کرنا، کسی خاص سڑک گاڑی یا بائیک پارک نہ کرنا وغیرہ۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا کے مختلف ممالک میں کچھ ایسے عجیب و غریب قانون پائے جاتے ہیں جنہیں جان کر کسی کو حیرانی ہو تو کوئی ہنس کر لوٹ پھوٹ ہوجائے۔
آج ہم دنیا کے 5 سب سے منفرد مگر عجیب و غریب قانون کے بارے میں جانیں گے۔
1- ٹنکی دیکھ لیں کہیں پیٹرول ختم نہ ہوجائے
اس بات سے ہر شخص بخوبی واقف ہے کہ اگر راستے میں اچانک پٹرول ختم ہو جائے تو انسان کیسی مصیبت میں گرفتار ہوجاتا ہے؟ لیکن جرمن شاہراہوں(آٹوبان) پر پٹرول ختم ہونا پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جرمن شاہراہیں بہت طویل ہوتی ہیں اور ان پر سوائے ایمرجنسی کے کسی کو رکنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جرمن قانون اچانک پیٹرول ختم ہوجانے کو ڈرائیور کی غلطی قرار دیتا ہے کہ اس نے سفر شروع کرنے سے پہلے ٹینکی میں پیٹرول کو چیک کیوں نہ کیا؟
2- غیر شخص آپ کے گھر کا ٹوئلٹ استعمال کرسکتا ہے
اسکاٹ لینڈ کے قانون کے مطابق کوئی بھی شخص اگر آپ کے گھر کا ٹوئلٹ استعمال کرنا چاہے تو آپ اسے قانون کے مطابق روک نہیں سکتے۔ بہت سے لوگوں نے اس قانون کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔
3- پالتو کتے کے ساتھ چہل قدمی
اٹلی میں ایک ایسا قانون ہے جس کے مطابق شخص کو اپنے پالتو کتے کے ساتھ دن میں تین بار چہل قدمی کے لیے باہر جانا لازمی ہے علازہ ازیں خلاف ورزی پر 500 یوروز جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اٹلی کو جانوروں سے پیار کرنے والا ملک بھی کہا جاتا ہے۔
4- موٹاپا جرم ہے
جاپان میں موٹاپا جرم ہے۔ جی ہاں! جاپان کے ایک قانون کے مطابق ہر 40 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لئے لازم ہے کہ وہ اپنے وزن کا خاص خیال رکھیں۔ مردوں کی کمر 32 انچ اور خواتین کی کمر 36 انچ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
5- کپڑے لٹکانے کے لیے لائسنس
نیویارک کا شمار ٹیکنالوجی کے اعتبار سے دنیا کے جدید ترین شہروں میں ہوتا ہے۔ لیکن یہاں بھی آپ کی واسطہ عجیب و غریب قوانین سے پڑے گا۔ جیسے کہ اگر آپ کو بالکونی یا صحن میں رسی وغیرہ پر کپڑے لٹکانے ہیں تو اس کے لیے پہلے آپ کو باقاعدہ طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ بغیر لائسنس کپڑے لٹکائے پر جرمانہ عائد کردیا جاتا ہے۔