برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم جن کے متعلق ہر خبر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتی ہے ،آج ان کے حوالے سے ایک اور بات سامنے آئی ہے جسے جان کر آپ کو بھی بہت حیرانی ہوگی۔
ملکہ الزبتھ کے ساتھ ایک خاص شخص ہوتا ہے جو ان کے پرس (بیگ) کی رکھوالی کرتا ہے۔برطانوی ویب سائٹ کے مطابق ان کے پرس کی رکھوالی کرنے والے شخص کا نام سر مائیکل اسٹیونز ہے۔
حیران کن طور پر سر مائیکل اسٹیونز کی سالانہ تنخواہ 232,000 ڈالرز ہے جو پاکستانی روپے کے حساب سے 3 کروڑ 71 لاکھ 31 ہزار روپے سے زائد بنتے ہیں۔
ملکہ الزبتھ کی پرس کی رکھوالی کرنے والے اور اہم ترین عہدے پر فائز ہونے والے مذکورہ شخص سر مائیکل اسٹیونز شاہی خاندان کے معاشی انتظامات بھی سنبھالتے ہیں۔