سرجری کے بعد ناک کا برا حال، اداکارہ کاسمیٹک سرجری کے چکر میں چہرہ خراب کروا بیٹھی

image

چین کی اداکارہ کی ناک ستواں کرنے کی خواہش، کاسمیٹک سرجری کروانے والے ستاروں کے لئے خطرے کی گھنٹی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی اداکارہ گائو لیو نے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا یے کہ اُنہوں نے اپنی کاسمیٹک سرجری کروائی ہے، مگر یہ تصویر ان ستاروں کے لیے ایک خطرے کی وارننگ ہے جوکہ اپنے چہرے کا کاسمیٹک سرجری کرواتے ہیں۔

ایسا اس لیے ہے کہ چینی اداکارہ گائو لیو نے اپنی جو تصویر پوسٹ کی ہے وہ ایک چونکا دینے والی تصویر ہے، اداکارہ گائو لیو نے اپنی سرجری کے بعد چہرے کی واضح تصاویر چین کے ٹوئٹر جیسے پلیٹ فارم 'ویبو' پر شیئر کی ہیں۔

اس تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انکی ناک کا اندرونی حصہ خراب ہونے کے بعد سیاہ رنگ کا نظر آرہا ہے۔

سرجری کے بعد چہرے کی خوبصورتی گنوا دینے والی اداکارہ نے اپنے مداحوں اور کو اسٹارز کے لیے تحریری پیغام میں اپنے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "ان کے خودکشی کے مترادف اس اقدام کے باعث نہ صرف انھیں جسمانی نقصان پہنچا ہے بلکہ اداکاری کے متعدد مواقع سے بھی محروم ہوگئی ہیں"۔

واضح رہے کہ یہ پہلا ایسا واقعہ نہیں جس میں کسی اداکارہ یہ عام خاتون نے کاسمیٹک سرجری کروا کر چہرے کی قدرتی خوبصورتی بگاڑی ہو تاہم آرٹیفیشل خوبصورتی سے شخصیت بگاڑنے کے لئے یہ واقعی ایک مثال ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts