افسوس ناک خبر! ندا یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ فہمیدہ نسرین انتقال کر گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل ندا یاسر نے والدہ کے انتقال کی خبر اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے دی۔

ندا نے اپنی والدہ کی تصویر شئیر کی جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''ہماری پیاری اور بہادر ماں ہمیں تنہا چھوڑ گئیں''۔

تصویر میں ندا کی بہن اور اسپورٹس اینکر سویرا پاشا بھی موجود ہیں۔

ندا کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر مداحوں نے دکھ کا اظہار کیا ہے جبکہ کئی شوبز شخصیات نے بھی پوسٹ پر افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts