واٹس ایپ میں ایک بار پھر تبدیلی۔۔۔ اعلان کر کے صارفین کو دنگ کر دیا

image

گزشتہ دنوں جہاں واٹس ایپ کی پرائیوسی پالیسی سے متعلق خبر نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہیں متبادل ایپلیکیشنز کے لئے راہیں ہموار کردیں مگر ایسا لگتا ہے کہ واٹس ایپ اپنی جگہ اتنی آسانی سے نہیں چھوڑے گا۔کیونکہ واٹس ایپ نے پرائیویسی کا نیا معیار قائم کرتے ہوئے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے زریعے صارفین اپنے چہروں اور انگلیوں کے زریعے واٹس ایپ سے لاگ ان کر سکیں گے۔

استعمال کیسے کریں

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی آسان ہے جس طرح ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر واٹس ایپ کھولا جاتا ہے یعنی موبائل پر واٹس ایپ کھول کر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر سے کنیکٹ کیا جاتا ہے۔ اگر اینڈرائڈ موبائل بائیومیٹرک کے تحت تصدیق شدہ ہے تو وہ خودکار ہدایات جاری کرے گا۔ اسی طرح آئی فون کے زریعے بھی اس فیچر کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پرائیویسی متاثر نہیں ہوگی

البتہ واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر استعمال کرنے سے صارفین کی ذاتیات متاثر نہیں ہوگی اور واٹس ایپ خود بھی صارفین کے چہرے اور انگلیوں کے نشانات نہیں دیکھ سکے گا۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts