سونف ایک ایسی کمال کی چیز ہے جو انسانی جسم کے بہت سے مسئلوں کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ سب سے اچھی بات یہ کہ سونف زیادہ مہنگی نہیں ہوتی اور ہر وقت گھر میں موجود ہوتی ہے۔
خواتین اسے کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو کے لیے استعمال کرتی ہیں، تاہم آج ہماری ویب آپ کے لیے نہار منہ سونف کا پانی پینے کے کچھ حیران کن اور زبردست فائدے لے کر آئی ہے۔
وزن کم کرتا ہے:
سونف کا پانی نہار منہ پینے سے آپ کا وزن چند دن میں واضح کم ہوتا ہے۔ سونف ہاضمے کے لیے فائدہ مند ہے اور میٹابولک ریٹ کو بہتر بناتی ہے لہٰذا میٹابولک ریٹ کے بہتر ہونے سے معدے کی صفائی جلد ہوتی ہے۔
گیس، تیزابیت اور معدے کے دیگر مسائل کے لیے مفید:
سونف کا پانی نہار منہ پینے سے پیٹ کے ہر قسم کے مسائل دور ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو قبض کی شکایت ہو اور کوئی چیز یا دوا اثر نہ کر رہی ہو تو آپ روز صبح نہار منہ سونف کا پانی پینا شروع کر دیں۔ آپ کا معدہ بالکل ٹھیک ہو جائے گا۔
صاف و شفاف جلد:
سونف کو گرم پانی میں شامل کر کے پی لیں یا رات بھر پانی میں بھگوئے رکھ کر نہار منہ پی لینا آپ کی جلد کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اس سے آپ ناصرف فریش ہوں گے بلکہ جلد بھی اچھی ہو جائے گی۔
سر درد کا خاتمہ:
سونف کے پتے اگر سات باداموں کے ساتھ کھا لیے جائیں تو سردرد کی شکایت دور ہو سکتی ہے۔