پاکستان ریلوے نے 43 ارب روپے سے زائد کا خسارہ کو کم کرنے کے لیے 3 ممالک کے درمیان معاہدہ آئی ٹی سی کے تحت 4 مارچ سے اسلام آباد، تہران و استنبول کے درمیان کنٹینر ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی سے تہران ایران بارڈر تک کے درمیان کا سفر 6 ہزار 5 سو کلو میٹر ہے اور کنٹینر ٹرین 12روز میں ایران کے بارڈر پر پہنچا کرے گی۔
تاہم اس راستے سے یورپ کے ممالک تک امپورٹ اور ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا اور ریلوے کو ریونیو ملنے سمیت اسکا خسارہ کم ہونے میں خاطرخواہ بہتری آئے گی جبکہ یہ ٹرین2009ء میں آخری بار چلی تھی۔